حیدرآباد۔24۔اپریل(اعتماد نیوز)بی جے پی کے وزارت عظمی کے امیدوار نریندر
مودی نے اتر پردیش کے وارناسی حلقہ سے آج ضلع کلکٹر دفتر میں پرچہ نامزدگی
کو داخل کی ۔ اس سے قبل وہ اپنے حامیوں کے ساتھ ریلی کو منعقد کیا اور
ریلی
کے ساتھ ہی وہ وارناسی ضلع کلکٹر دفتر پہونچے۔ انکے ساتھ انکے کٹر
حامی امیت شاہ ‘مختار عباس تقوی روی شنکر پرساد اور دیگر موجود تھے۔ انہوں
نے اس موقع پر وعدہ کیا کہ وہ وارناسی کو بین الاقوامی مذہبی مقام بنانے کے
لئے کوشش کرینگے۔